پیر‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات بلوچستان نے صوبے کے طویل عرصے سے قحط اور خشک سالی کے شکار علاقوں کے لئے بڑی خوشخبری سنائی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق مغربی ہواؤں کے ایک طاقت ور سلسلے کے زیر اثر دسمبر کے دوسرے ہفتے 6سے10 دسمبر سے بارشوں کا پہلا خوبصورت اور طویل مرحلہ شروع ہوگا جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس بارش کے سلسلے سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر قحط زدہ اضلاع کو سیراب کرنے کی قوی توقع ہے۔حکام کے مطابق بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ماہرین کے مطابق اس برس شمال مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ فعال ہیں اور عرب سمندر سے نمی بھی مسلسل بلوچستان کی طرف آرہی ہے، جس کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ نہ صرف طویل بلکہ مفید بھی ثابت ہوگا، ڈیموں اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کی بھی امید ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، خشک سالی سے متاثرہ کسانوں، چرواہوں اور دیہی آبادیوں نے مساجد میں شکرانے کے نفل ادا کیے اور دعائیں کی کہ اللہ پاک زمین کو سیراب فرمائے اور ہر سو ہریالی ہو۔محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر شہری ہوشیار رہیں کیونکہ طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…