بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ سدھو پٹیالہ سے اپنے گاؤں منسا واپس جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی ایک ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔ اہل خانہ کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گلوکار کی لاش بھی فوری طور پر شناخت کے قابل نہیں رہی۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے دوران گلوکار کی شناخت دستاویزات کی مدد سے کی گئی۔ اہل خانہ نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ہرمن سدھو کی اچانک موت پر بھارتی انڈسٹری اور ان کے مداح صدمے میں ہیں اور انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے سدھو کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہرمن سدھو کو خاص طور پر ان کے گانے “پیر” اور “پیار” سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔
سدھو کے ساتھیوں نے بتایا کہ وہ ایک محنتی اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک گلوکار تھے جنہوں نے کم عمری میں ہی موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنا لیا تھا۔















































