جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

امریکا اور برازیل میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضاف

datetime 6  جون‬‮  2020 |

ہواشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس نے امریکا اور برازیل میں پنجے گاڑھ لیے ہیں جس کے باعث کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔امریکا میں 19 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ برازیل میں مجموعی کیسوں کی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 35 ہزار سے زیادہ افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں

۔امریکا کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیو یارک ہے جہاں 24 گھنٹوں میں  مزید 42 افراد جان سے گئے جب کہ ایریزونا میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ادھر ٹیکساس میں جو امریکی ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں کمی کرنے والی پہلی ریاست تھی ایک ہزار 700 سے زیادہ نئے کیس 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست مئین کے گورنر کو خبردار کیا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم کیا جائے، یہ بھی کہا کہ اسی مہینے میں تو مئین میں سیاحوں کا رش لگا ہوتا ہے تاہم گورنر ایسے ریاست کو کیسے بند کر سکتے ہیں۔ امریکی حکام نے خد شہ ظاہر کیا ہے کہ 27 جون تک ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 223 سے تجاوز کر جائے گی۔دوسری جانب برازیل کے محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک کی سب سے گنجان آباد ریاست ‘‘سائو پاؤلو’’ میں  اموات اور متاثرین کی تعداد رجسٹرڈ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ اس وقت ریاست میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 200 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 717 بتائی جارہی ہے۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…