اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے حال ہی میں چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں سے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کی
گئی جس میں کہا گیاہے کہ مرغی، گوشت، دودھ، انڈے، مچھلی اور اس کی چیزوں میں اعلیٰ قسم کی پروٹین موجود ہے جو کورونا وائرس کےخلاف قوت مدافعت کوبڑھاتا ہے۔ایسوسی ایشن نے چکن میں کورونا وائرس کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صارفین افواہوں پر توجہ نہ دیں اور چکن کا استعمال جاری رکھیں۔