ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات میں دفاتر کھل گئے ، 7جونسے کتنی بڑی تعداد کام پر لوٹ آئے گی ؟ جانئے

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات میں سرکاری شعبے کے 50 فی صد سرکاری ملازمین 7 جون تک اپنے کاموں پر واپس آجائیں گے۔اماراتی حکومت نے توقع ظاہر کی ہے کہ سرکاری ملازمین حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔اماراتی حکومت نے ایک ہفتہ قبل 30 فی صد سرکاری ملازمین کو دفاتر میں آنے کی اجازت دی تھی۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام حکومت کے

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عاید کردہ پابندیوں کے بتدریج خاتمے اور معمول کے حالات کی بحالی کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔اماراتی حکومت نے ان ملازمین کی ایک فہرست جاری کی جنھیں دفاتر میں حاضری سے مستثنیٰ قراردیا گیا اور وہ اپنے گھروں ہی سے کام کریں گے۔ان میں حاملہ خواتین ،کم زور قوتِ مدافعت کے حاملین اور دمے اور ذیابطیس ایسے دائمی امراض کا شکار سرکاری ملازمین شامل ہیں۔زائد العمر ملازمین اور گریڈ 9 تک زیر تعلیم بچوں کی نگہداشت کرنے والی خواتین یا معذور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خواتین کو بھی سرکاری دفاتر میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ دفاترمیں لوٹنے والے ان 50 فی صد سرکاری ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دفاتر میں حاضری کے وقت سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…