منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

علی امین گنڈا پور مجھ پر لگائے الزامات ثابت کریں ورنہ مونچھیں کٹوائیں، فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر کو چیلنج کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ علی امین گنڈا پور مجھ پر لگائے الزامات ثابت کریں ورنہ مونچھیں کٹوائیں۔

اتوار کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ نوکریاں بیچیں نہ پیٹرول پمپ بنائے اور نہ جائیدادیں بنائی ،ادارے تفتیش کریں، کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خود کرپشن میں ملوث ہیں ،ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرگئے اور یہی رقم عام انتخابات میں استعمال کر کے ایم این اے کا الیکشن لڑا،انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنے لیڈر کی طرح صرف الزامات لگانے کیلئے کوئی کام نہیں آتا ،ان کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور یہ لوگ اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے اس لئے جگہ جگہ محلفیں سجا کر کرپشن کرپشن کھیل رہے ہیں ،مخالفین پر الزامات لگانے کے لئے علاوہ ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت تحریک انصاف کی ہے اگر میں کوئی کرپشن اور کوئی غیرقانونی بنگلے گاڑیاں رکھی ہیں تو بسم اللہ کریں اور میرے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ میرے خلاف کارروائی نہیں کرتے تو ان کو چاہیے کہ مونچھیں کٹوا دیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…