لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدات کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا-اجلاس کے شرکاء نے کورونا وائرس سے بچائو کی تدابیر کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں اور پنجاب میں ایس او پیز کے مطابق مختلف اداروں کو کھولنے کے لئے وفاق کو سفارشات پیش کرنے پر
اتفاق کیا گیا-اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں منہ او رناک ڈھانپنے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا،جس کے تحت انتظامیہ ،پولیس اور ٹریفک وارڈن منہ او رناک نہ ڈھانپنے والے افراد کو تنبہ کر سکیں گے- کابینہ کمیٹی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ایس او پیز کے تحت ایک ہزا رلیڈی ڈاکٹرز کے انٹرویوزکی اجازت دے دی- پنجاب پبلک سروس کمیشن ایس او پیزپر عملدرآمد کو یقینی بنا کر تحریری امتحان اور انٹرویوز لے سکے گاتاہم این سی او سی کو پنجاب پبلک سروس کمیشن انٹرویوز کی اجازت کے فیصلے سے آگاہ کیاجائے گا-اجلاس میں طے کیا گیاکہ مقامی طو رپر وینٹی لیٹر اور ریسپارائٹرکی تیاری کی اجازت کے لئے ڈریپ سے رجوع کیاجائے گا-پارکس کھولنے کی تجویز کا جائزہ،حتمی فیصلہ این او سی او کرے گا- تجارتی اداروں کے نئے اوقات کار اور 2دن تعطیل کا فیصلہ بھی این سی او سی کرے گا-لاہور کے میو اورجناح ہسپتال میںپلازما ڈونرز کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی،ایکسپرٹ پروٹوکول کے تحت نازک حالت میں کورونا مریض کا پلازما سے علاج کیا جاسکے گا-لاہور میں کورونا مریضوں کی نقل و حمل کے لئے سنٹرل کنٹرول روم میو ہسپتال میں بنایا جائے گا اور ڈاکٹر اسد اسلم سنٹرل کنٹرول روم کے آپریشن کمانڈر ہو ںگے -اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پنجاب میں 2لاکھ 28ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-پنجاب میں کورونا مریضوں کے لئے بیڈز یا سہولیات کی کوئی کمی نہیں-صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کے لئے مختص ایک ہزار سے زائد بیڈ ابھی تک خالی ہیں-وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے آگاہ کیاکہ کورونا اخراجات سے متعلق اعدادوشمار محکمانہ ویب سائٹ پر میسر ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاق سے 1500 وینٹی لیٹر فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی- میسر وسائل میں کورونا سے بچائو کے لئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں-ریسٹورنٹس ،کیفے وغیرہ کھولنے سے متعلق وفاق کی ہدایات پر عمل کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کورونا کے کسی مریض کو سرکاری ہسپتال میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہونا چاہیے-
صوبائی وزراء عبدالعلیم خان،راجہ بشارت، یاسمین راشد ،میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،آئی جی ،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ، سیکرٹریز خزانہ واطلاعات ،کمشنر لاہورنے اجلاس میں شرکت کی جبکہ دیگر اعلیٰ حکام کی ویڈیولنک کے ذریعے اپنے دفاتر سے اجلاس میںشریک ہوئے-