بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے باقی ممالک کی نسبت پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالو ںمیں کرونا وائرس کے تمام مریضوں کا بہترین علاج معالجہ جاری ہے اور محکمہ صحت کے پاس تمام تروسائل دستیاب ہیں – کرونا وائرس کی 24 گھنٹے کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے اور علاج معالجہ ، تشخیصی ٹیسٹوں ، ادویات کی خریداری اور دستیاب وسائل کے اعدادوشمار روزانہ کی بنیاد پر

عوام کے سامنے رکھے جارہے ہیں -جس کو پنجاب انفارمیشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں باقاعدہ سراہا گیاہے -ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان وزیراعلی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا – اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر اجمل بھٹی ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر آصف طفیل ، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان ، چیئرمین کرونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ ڈاکٹر محمود شوکت ، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور سی ایگ کے ممبران ڈاکٹر سومیہ اور جاوید حیات بھی موجود تھے -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر مزید کہاکہ سوشل میڈیا پر کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ اور دیگر معاملات کے بارے میں چہ میگوئیاں چل رہی تھیں جس کے حوالہ سے یہ اہم پریس کانفرنس کرنا پڑی- وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی واضح ہدایات کی روشنی میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ سے لیکر ادویات کی خریداری کے تمام تر اعدادوشمار میڈیا سے شیئر کئے جارہے ہیں -پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے-محکمہ صحت پنجاب نے ویب سائٹ پر اخراجات کے اعدوشمار جاری کردیئے ہیں -جس کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، بستروںو دیگر طبی سہولیات کی معلومات دستیاب ہیں – ریسکیو 1122 کے ذریعے کرونا وائرس کے متاثرہ شخص کو قریب ترین ہسپتال لے جانے کی

سہولت دی جارہی ہے جس کی تمام تر کوآرڈینیشن مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ منسلک ہے -ٹرشری کیئر کے 46 ہسپتالوںمیں 27 ہزار بستر دستیاب ہیں -اسی طرح کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے 303 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں -جس میں سے کرونا وائرس کے 64 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور ان کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیاگیاہے -کرونا وائرس کی علامات ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو

گھر میں آئسو لیٹ کرنے کی بجائے ریسکیو 1122 سے رابطہ کرکے قریبی ہسپتال سے رجوع کیاجائے – وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر میو ہسپتال میں نیا کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جس میں لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں سمیت نجی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی معلومات دستیاب ہیں -محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے اپنے کنٹرول روم میں مزید بہتری لانے کیلئے ایک نئی

ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے -جس کے ذریعے عوام پنجاب کے ہسپتالو ںمیں وینٹی لیٹرز ، بستروں و دیگر طبی سہولیات کی معلومات حاصل کرسکیں گے -ویب سائٹ پر آج تک کورونا وائس کے مریضوں پر تمام اخراجات کی تفصیلات رکھ دی ہیں – حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہی ہے – نجی ہسپتالوں کی تفصیلات بھی شیئر کردی گئی ہیں – کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمود شوکت کی

زیر نگرانی طبی ماہرین کی تٹیم روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرتی ہے – سی ایگ کے تمام ممبران بطور ترجمان کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کی تمام تر تفصیلات عوام سے باقاعدگی کے ساتھ شیئر کریں گے – نیشنل کماڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلا سکے بعد پورے ملک میں عوام کے اندر حفاظتی تدابیر پر

عملدرآمد کے حوالہ سے بہت بڑی آگاہی مہم کا آغاز کیاجارہاہے – ہم کسی صورت ملک میں مستقل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے – امریکہ جیسے ملک میں لوگ روٹی کھانے کیلئے قطارو ںمیں لگے ہوئے ہیں – اللہ پاک کے کرم سے حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات اٹھانے سے کورونا وائرس کے باعث باقی ممالک کی نسبت پاکستان میں ہلاکتوں او رمتاثرین کی تعداد بہت کم ہے – لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ طبقات کی

مدد کیلئے حکومت کے ساتھ مخیر حضرات نے دل کھول کر عطیات دیئے-پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے کارآمد ادویات پر ریسرچ ہورہی ہے – ڈاکٹر محمود شوکت نے طبی ماہرین کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ایک یونیفارم پروٹو کول بنایاہے – جس کوپنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فالو کیاجارہاہے – پوری دنیا میں ہائیڈروکلوروکوئین کے کورونا وائرس کے علاج میں

مثبت نتائج حاصل نہیں ہوسکے – طبی ماہرین کی مشاورت سے نئی دوائی ٹوسیلو ماب کے ٹرائلز جاری ہیں – ٹوسیلو ماب کے انجیکشن لگانے سے ابھی تک میو ہسپتال سے دس مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی روزانہ کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہے – حکومت نے اس انجیکشن کو کورونا وائرس کے زیادہ حالت بگڑنے والے مریضوں کے علاج کیلئے بڑی تعداد میں خریدلیاہے – پلازمہ تھراپی بھی

ایک ٹرائل ہے جس کے استعمال کی ڈریپ نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو اجازت دی تھی جن کے ساتھ مل کر پنجاب میں بھی ٹرائلز کئے جارہے ہیں – پنجاب میں 200 صحت یاب ہونے والے مریضوں میں سے 37افراد نے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا وعدہ کیاہے – اس ہفتے میں بطور ٹرائلز پلازمہ تھراپی کو استعمال کیاجائے گا – پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے بائیس ہزار سے زائد سے تجاوز کرچکی ہے –

عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے 30 سے 40 فیصد کورونا وائرس کو روک سکتے ہیں -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحافیوں کے سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں لاک ڈاؤن مجبوری کے تحت کیاگیا – جس کے دوران محکمہ صحت پنجاب نے اپنے وسائل میں بے حد اضافہ کیا-تفصیلات کے مطابق کرورنا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے 96 کروڑ روپے

تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں تقسیم کئے گئے ہیں – اب تک 5 سے ساڑھے 5 ارب روپے کی رقم خرچ ہوچکی ہے – ہماری کوشش ہے کہ عوام کے پیسوں کا استعمال بہت زیادہ سوچ سمجھ کرکریں -روزانہ چھ ہزار تشخیصی ٹیسٹوں پر خرچ اڑھائی سے تین کروڑ روپے خرچ آرہاہے – نجی ہسپتالو ںمیں کورونا وائرس کے مریضوں سے واجبات چارج کرنے کے حوالے سے آئندہ ہفتہ میں اجلاس طلب کرلیاگیاہے جس میں تمام

معاملات کی جانچ پڑتال کی جائے گی – اس وقت پورے پنجاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ ہے ان حالات میں وائی ڈی اے کی جانب سے ہڑتال کی کال سمجھ سے بالاتر ہے – اور عدالتی احکامات کی روشنی میں کسی کو بھی ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں ہے -حال ہی میں وائی ڈی اے کی جانب سے دھرنے کے وقت تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجہ جاری تھا-

پنجاب اسمبلی میں ایم ٹی آئی ایکٹ وائی ڈی اے کی باقاعدہ مشاورت کے بعد لایاگیا ہے – ایم ٹی آئی ایکٹ کو نافذ کرنے کیلئے سب سے پہلے پائلٹ کیاجائے گا – ینگ ڈاکٹرز کی روزانہ کی دھمکیوں سے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی دل آزاری ہورہی ہے -ہم کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں-ڈاکٹر ز کی محنت سے کورونا وائرس کے

مریض صحت یاب ہو رہے ہیں، محکمہ صحت پنجاب تمام مشکلات کے باوجود معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔قرنطینہ سنٹرز میں موجود تمام مریضوں کو ہر قسم کی سہولت مہیا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کے علاج معالجہ اور اخراجات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ کسی بھی جگہ بے ضابطگی کی صورت میں معاملہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔

ہم پولیو ویکسین کی خریداری پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں -اپنے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے ویکسین کا باقاعدہ کورس کروایاجائے – سماجی فاصلوں اور ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن جلد ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کے انٹرویوز شروع کرے گا –

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…