ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا میں سیاہ فام جارج فلائڈ قتل ، انصاف ہو گا ،آج بھی سیاہ  فاموں کو غلامی کی طرح قتل کیا گیا ، مظاہرے پھوٹ پڑے ،  4پولیس افسران معطل ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا 

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جارج فلائڈ قتل کیس میں انصاف ہوگا۔انہوں نے سیاہ فام شخص کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کو المناک قرار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے اور انکے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں گے، واقعے کی تفصیلی رپورٹ  جلد ملے گی۔یاد رہے کہ

امریکا کی ریاست مینیسوٹا میں 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائڈ گرفتاری کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر نے جارج فلائڈ کی گردن اپنے گھٹنے سے 8 منٹ سے زائد دبا رکھی تھی۔واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر 4 پولیس افسروں کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا۔ وڈیو میں مرنے والا شخص پولیس اہلکار سے بار بار کہہ رہا تھا کہ اس سے سانس نہیں لی جارہی۔دوسری جانب  امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے جس میں مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو ا?گ لگا دی۔ریاست مینی سوٹا میں یہ فسادات 46 برس کے جورج فلائیڈ کو دن دِہاڑے سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کرنے پر کیے گئے۔مظاہرین نے اس دوران توڑ پھوڑ کی اور دکانوں میں لوٹ مار بھی کی جس پر مقامی پولیس کو شیلنگ کرنا پڑ گئی ، جبکہ فسادات پر قابو پانے کے لیے مینی سوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈز کو بھی طلب کرلیا ہے۔مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ سفید فام پولیس اہلکاروں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے اور وہ سیاہ فاموں کو آج بھی غلاموں کی طرح سڑکوں پر قتل کر رہے ہیں۔ادھراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشال باشالے نے کہا ہے کہ امریکا کو سیاہ فام شخص کو تشدد سے ہلاک کرنے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…