ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مکہ میں کرفیو میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے دیگر شہروں کی طرح مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کردیا۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کرفیو میں نرمی کا اطلاق 31 مئی سے ہوگا جس کے تحت مکہ میں مقیم مقامی اور غیر ملکی شہری روزانہ صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے۔حکام کے مطابق 31 مئی سے مکہ مکرمہ میں دیگر شہروں سے آنے اور جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو میں نرمی کا دوسرا مرحلہ 21 جون سے شروع ہوگا اور مکہ کی تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی اور مساجد میں پانچوں وقت کی نمازیں مقررہ ضابطہ کارکے تحت جماعت سے ادا کی جاسکیں گی۔ تاہم مسجد الحرام میں موجودہ ضابطے کے تحت ہی جمعہ اور جماعت ادا کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا جس کے تحت انتظامیہ کے افراد اور سیکیورٹی پر مامور اہلکار ہی نماز ادا کرسکتے ہیں۔دوسری جانب سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عمرہ اور زیارت ابھی معطل رہیں گے۔حکام وزارت حج وعمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معطل معمولات زندگی کو ا?ہستہ ا?ہستہ بحال کیا جا رہا ہے تاہم عمرہ اور زیارت کی بحالی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،صورتحال جیسے ہی بہتر ہوگی تو اس پر مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی حکومت نے 28 مئی سے ملک بھر میں کرفیو میں نرمی اور 31 مئی سے تمام مساجد میں باجماعت نمازیں شروع کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان میں مکہ مکرمہ کو مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 441 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ادھر دبئی حکومت نے بھی تمام سرکاری دفاتر 31 مئی سے کھولنے کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہاں ریسٹورنٹ اور دیگر کاروبار(آج)جمعہ سے کھل جائیں گے۔روسی دارالحکومت ماسکو میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے اور وہاں بھی یکم جون سے دکانیں کھل جائیں گی اور شہریوں کو چہل قدمی اور ورزش کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…