اسلام آباد(آن لائن) مہنگائی کے چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے خوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 سے 12 روپے فی لیٹر سستی ہوسکتی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں پانچ سے دس روپے کمی متوقع ہے، ڈیزل کی قیمت میں 5روپے تک کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں ردوبدل کیلئے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے تجاویز کے ساتھ سمری تیار کر لی گئی ہے جو وزارت خزانہ ارسال کی جائے گی تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم خود کریں گے۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت زیادہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے ملک کوفائدہ ہوگا۔