خطے میں من مانی کرنے کا خواب چکنا چور،بھارت بھیگی بلی بن گیا! لداخ اور سکم بارڈر پر چین نے فوجیوں کی بھاری تعداد تعینات کردی

27  مئی‬‮  2020

لداخ (آن لائن) لداخ اور سکم بارڈر پر چین نے مزید پانچ ہزار چینی فوجی تعینات کردیئے، بھارتی بھیگی بلی بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی خطے میں من مانی کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ لداخ اور سکم بارڈر پر چین اور بھارت میں جاری جھڑپوں کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔

چینی افواج نے لداخ اور سکم بارڈر پر مزید پانچ ہزار فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔جس کے بعد بچ۔ بھارتی فوج چینی افواج کے سامنے بھیگی بلی بن کررہ گئی ہے۔ چینی افواج ان مقامات پر فوجی زمین دوزبنکر بھی بنا رہی ہے۔ وادی گالوان کے اطراف میں چینی فوجیوں کے 8 خیمے دیکھے گئے۔ چین نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل چینی افواج سے ٹھکائی کے بعد بھارتی افواج نے بینر اٹھا کر واپس جانے کی اپیل کر دی ہے۔بینر پر بھارتی فوج نے چینی افواج کے لئے پیغام لکھا تھا کہ آپ اس وقت بھارتی حدود میں موجود ہیں، براہ کرم آپ معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے واپس چلے جائیں۔ اس بینر کے بعد بھارتی افواج کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب بھارتی افواج کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین کی جانب سے سنجیدگی سے تنقید کی جا رہی ہے جبکہ کچھ لوگ اسے بھارتی فلموں سے جوڑ رہے ہیں۔اس صارف کا کہنا تھا کہ چین نے جس بھارتی بہادری کے بارے میں سنا ہے وہ صرف ان کی فلموں میں نظرآتی ہے۔ایک صارف نے بھارتی فوج کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بہادری صرف کشمیریوں کے سامنے ہی دکھا سکتے ہیں۔ایک صارف نے بھارتی افواج کے اس اقدام کو ان کی جانب سے معافی کا عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے معافی مانگتے ہوئے چہرے عجیب ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…