لاہور (آن لائن) مرکزی علماء کونسل پاکستان نے عید کے بارے میں فواد چوہدری کے اعلان کو مسترد کردیا۔فواد چوہدری پاکستان میں قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔عید کے چاند کااعلان چیئرمین رویت حلال کمیٹی کا معتبر ہوگا۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کا ہر عالم محب وطن پاکستانی ہے۔فواد چوہدری کے علماء کرام کے بارے میں خیالات اور جذبات ہمیشہ متعصبانہ رہے ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔فواد چوہدری کو وزارت سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستا ن صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاکہ رمحرم،رمضان،عید کے چاند کا فیصلہ رویت حلال کمیٹی پاکستان کرتی ہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج وقت سے پہلے عید کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ کام رویت حلال کمیٹی کا ہے اور جس میں چاروں مکاتب فکر کے علماء کرام بھی موجود ہیں چاند کا اعلان وزارت سائنس نہیں کر سکتی ہم وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ فواد چوہدری کے اعلان کا نوٹس لیں علماء کرام کے خلاف ان کے بیانات قابل نفرت ہیں پاکستان کے تمام علماء کرام محب وطن ہیں اور علماء کی پاکستان کے لیئے قربانیاں قابل فخر ہیں آئے روز علماء پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے علماء کرام کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے عید کے چاند کا مسئلہ انتہائی اہم اور حساس ہے لہذا یہ کام مرکزی رویت حلال کمیٹی کو ہی کرنا چاہیئے۔لہذا عید کا چاند دیکھ کر ہی عید الفطر کا اعلان کیا جاتا ہے پوری قوم شریعت کے مطابق چلے فواد چوہدری کے اعلان کے مطابق عید منانے والوں کی عید کی نماز نہیں ہوگی۔