جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

شوگر مافیا کے بعد آئی پی پیز کی طرف سے بھاری منافع جات حاصل کرنے کا معاملہ،حکومت نے بجلی کی قیمت کم کروانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 22  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)شوگر مافیا کے بعد آئی پی پیز کی طرف سے بھاری منافع جات حاصل کرنے کا معاملہ،حکومت نے آئی پی پیز سے بجلی کی قیمت کم کروانے کیلئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق کمیٹی کے قیام کی منظوری کابینہ کی توانائی کمیٹی نے دی ،

کمیٹی سابق وفاقی سیکریٹری بابر یعقوب کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بابر یعقوب سکرٹری الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی اراکین میں آئی پی پیز رہورٹ تیار کرنے والی کمیٹی کے سربراہ محمد علی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دیگر اراکین میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ایک معروف وکیل بیرسٹر قاسم ودود اور پاور ڈویژن کے ایک جائنٹ سیکرٹری شامل ہیں ،نئی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا ، نئی کمیٹی محمد علی کمیٹی رپورٹ کی روشنی عید کے بعد آئی پی پیز سے بات چیت شروع کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی قاسم شہزاد کی سربراہی میں آئی پی پیز سے بات چیت کیلئے قائم ٹیکنکل کمیٹی بھی کام کرتی رہے گی ۔ ذرائع نے بتایاکہ شہزاد قاسم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا کام سرکاری شعبے کے بجلی گھروں تک محدود ہو جائے گا ،یہ ٹیکنکل کمیٹی رپورٹ سے متعلق آئی پی پیز سے بات چیت نہیں کرے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…