پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

ابو ظہبی سے1300 اور دبئی سے 6590 مسافر وں کی پاکستان واپسی اگر کسی کے پاس ٹکٹ کے پیسے نہیں ہیں تو۔۔۔پی آئی اے نے زبردست اعلان کردیا

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کوورنا وائرس عالمی وباء کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمت میں مصروف متحدہ عرب امارات میں پی آئی اے ابو ظہبی ریجن کے ایریا منیجر مظہر علی عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 70 ہزار مسافر ہیں اور ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن بھیجیں لیکن حکومت کے پاس فی الحال پاکستان میں قرنطینہ کے لیے مشکلات ہیں۔

حکومت جو کوٹہ فراہم کرتی ہے اس پر عمل کر رہے ہیں۔ مظہر علی عباسی ایک بیان میں کہا کہ ابو ظہبی میں ہمارے پاس 70 ہزار اسٹینڈرڈ مسافر موجود ہیں۔ جن کو ایمبیسی نے رجسٹرڈ کیا تھا۔پھر ایمبیسی کے ساتھ ملکر ایک حکمت عملی بنائی۔ہم تو کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستانی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ پاکستان بھیجیں لیکن حکومت کی ایسی کنڈیشن ہیں اور مسائل ہیں کہ ان کو وہاں پر قرنطینہ میں رکھنا پڑھتا ہے۔ مظہر علی عباسی نے بتایا کے اب تک ہم ابو ظہبی سے1300 اور دبئی سے 6590 مسافر بھیج چکے ہیں۔ پہلے ایک فلائٹ پشاور اور کراچی گئی تھی۔ مظہر علی عباسی نے کہا کہ ہمارے سی او کا ایک ویژن ہے کہ کسی بھی طریقے سے پاکستانی بھائیوں کو بھیجیں۔ اس کا سب سے زیادہ سی او کو کریڈٹ جاتا ہے۔ مظہر علی عباسی کا کہنا تھا کے ہم سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے مسافروں کو لیکر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر کی نسبت ہماری ائیر لائن میں کورونا کے مسافر بہت کم آئے ہیں۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ اسلام آباد یا پشاور کی فلائٹ ملنی چاہیے۔ گورنمنٹ سے جو کوٹہ ملتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں لیکن ہم ایمبیسی کے بغیر نہیں چل سکتے ہیں۔

اگر کسی کے پاس سفر کرنے کی رقم نہیں ہے تو ان کو بھی ایک مرحلے کے بعد مفت بھیج دیتے ہیں۔ یو اے ای سے 8500 مسافر تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ جو وہاں پاکستانی بیٹھے ہوئے ہیں ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستانیوں کو بھیجیں۔ ہمیں ہر ایک کے دکھ درد کا علم ہے لیکن ایک جہاز بڑی تعداد میں لوگ جا نہیں سکتے ہیں۔ ادھر مظہر علی عباسی کی خدمات کو نہ صرف ابوظہبی بلکہ پاکستان کی کاروباری شخصیت نے بھی سراہا ہے آل سٹی تاجر اتحاد کے سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی نے اپنے خلیجی ممالک کے سفر کے دوران مظہر علی عباسی اور انکی ٹیم کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کے پی آئی اے کا عملہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھر پور خدمت کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…