بھارت پاکستان میں پھنسے اپنے ہی شہریوں کو واپس بلانے سے گریز کرنے لگا، بھارتی شہریوں نے سفارتخانے کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

21  مئی‬‮  2020

لاہور( آن لائن ) بھارت پاکستان میں پھنسے اپنے ہی شہریوں کو واپس بلانے سے گریز کرنے لگا, پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے بھارت کا کوئی اقدام نظر نہیں آرہا۔ تفصیلات کے پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت واپسی کیلئے کلیئرنس جاری کرے۔

کئی بھارتی شہریوں کے پاس تو ادویات کے پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں۔لاہور کے علاقے سبزہ زار میں مقیم بھارتی شہری سنتوک سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے 10 مارچ کو پاکستان آیا تھا اور خیر پور میں شادی میں شرکت کی۔ 30 دن کے ویزہ تھا تاہم 18 مارچ کو وطن واپسی کیلئے میں خیرپور سے لاہور مگر معلوم ہوا کہ واہگہ بارڈر کو سیل کردیا گیا ہے۔بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔بھارتی حکومت شہریوں کو واپس لے جانے سے گریز کررہی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب اپنے شہریوں کی وطن واپسی شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم بھارتی حکومت اپنے کی شہریوں کو پاکستان سے واپس بلانے سے گریز کررہا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب شہریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایشیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا، بھارت میں کرونا وائرس کا انتہائی تیزی سے پھیلائو، ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیسز ، متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مہلک کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…