پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

اٹلی میں کرونا وائرس کی بڑی تباہی کے بعد ایک دن خوشی کابھی آ گیا ، کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، ملک میں خوشی کا سماں

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چائنہ کے بعد یورپ کا ملک اٹلی کرونا وائرس کا گڑھ بنا ، مہلک وائرس نے تباہی کے ریکارڈنےعوام اور حکومتی اقدامات کو بڑی سنجیدگی سے لینا شروع کردیا ، ہر طرف خوف کی فضا قائم ہو گئی ، سخت ترین لاک ڈائون کیا گیا ، حتی کےاٹلی کے وزیراعظم ایک تقریر کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے تھے ۔ عوام نے انتہائی سنجیدگی کے بعد احتیاط کو اپنے اوپر لازم کر لیا ،

لاک ڈائون میں نرمی آئی اور ملک عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ اٹلی میں جو کرونا وائرس کا گڑھ بن چکا تھاوہاں ایسا دن بھی آیا جب کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر مونزا میں گزشتہ چھ ہفتوں میں ایک دن خوشی کی نوید لے آیا جہاں کرونا وائرس سے ایک بھی شخص متاثر نہیں ہواجو اٹلی کی عوام اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی ورکرز کیلئے کسی جیت سے کم نہیں ،کرونا وائرس کا ایک بھی کیس نہ رپورٹ ہونے خوشی کا سماں ہے ، شہر کے میئر نے مرنے والوں کی یاد میں پرچم سر نگوں رکھا ۔ دوماہ کے مسلسل لاک ڈائون کے بعد اٹلی میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو چکے ہیں ، کاروبار اور گرجا گھروں سمیت مساجد کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ۔ اٹلی میں ریسٹورنٹس، بارز، کیفے، ہیئر سیلون اور دیگر اسٹورز کھول دیے گئے جبکہ سینما اور تھیٹرز کو 25 مئی سے کھلنے کی اجازت دی جائے گی۔ترکی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 26ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتیں 32ہزار سے زیادہ ہیں ۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 50لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں تین لاکھ سے زائد ہو گئیں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…