پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب بھر میں سکول سربراہان کا بچوں کو اگلی کلاسز میں پرموٹ کرنے سے صاف انکار،نیا پنڈوراباکس کھل گیا

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پنجاب بھر میں سکول سربراہان کا بچوں کو اگلی کلاسز میں بٹھانے سے انکار ، پہلی سے ساتویں جماعت تک 60 لاکھ بچوں میں کورس تقسیم نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکول سربراہان کی جانب سے بچوں کو اگلی کلاس میں پرموٹ کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا۔

جس کے باعث بچوں کو تاحال اگلی گلاسز کی کتابیں فراہم نہ کی جا سکیں۔ نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے باعث سکول سربراہان نے بچوں کا رزلٹ جاری کرنے سے بھی انکار کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ جب کہ باقاعدہ طور پر آگاہی نہیں دی جاتی تب تک بچوں کو کورس فراہم نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب کتابین نہ ملنے پر والدین میں پریشانی پائی جاتی ہیں ، انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کتابوں کے حصول کیلئے کئی بار سکول رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کورس فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔سکول ا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جلد ہی تمام کلاسوں کو پرموٹ کرنے کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ یاد رہے اس سے قبل حکومت نے کورونا وائرس کے باعث تمام بچوں کو اگلی کلاس میں پرموٹ کر دیا تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تمام بورڈز کے امتحانات منسوخ کرنے کے بعد سے ہی مخلتف تعلیمی تنظیموں کی جانب سے اس کو مسترد کر دیا گیا۔ جبکہ یہ خبریں بھی سرگرم رہیں کہ امتحانات لینے پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم اب وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے وضاحت کر دی تھی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ 80 فیصد طالب علموں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…