پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کرونا وائرس کو کیسے شکست دی؟ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 17 دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنا تجربہ شیئر کردیا

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا کو شکست دینے کے لیے اپنا تجربہ بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کو شکست دینے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے۔سنا مکی اور ادرک کے پانی کے استعمال سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔گورنر سندھ نے 17 دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنا تجربہ شئیر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو ،احتیاطی اختیار کرکے وبا کو شکست دی جا سکتی ہے۔کورونا وائرس کا کوئی مخصوص علاج نہیں تھا ہم آپ کو معالج سے رابطے میں رہنا پڑتا ہے۔گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا مریضوں کو جڑی بوٹیوں کے استعمال سے فائدہ ہوگا۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ کا عرصہ آپ کو خود احتسابی کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس عرصہ میں قرآن کا ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کیا۔ قرنطینہ کے دوران آپ کو خالق حقیقی سے قریب ہونے کا موقع دستیاب ہوتا ہے۔ اگر کسی کو کورونا ہوجائے تو ہمت نہ ہاریں، اس کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح بہت کم ہے۔ اگرچہ 14 سے 15 دن کا عرصہ آپ سب سے دور ہوتے ہیں، لیکن اس دوران آپ کئی ایسے کام کرسکتے ہیں جن کا آپ کو معمول کی زندگی میں موقع نہیں ملتا میرے لئے یہ عرصہ بہت مشکل ضرور تھا، لیکن برا تجربہ نہیں تھا ۔قرنطینہ کے دوران ایک نئی دنیا کے ساتھ آپ کا رابطہ ہوتا ہے، ۔ اس عرصہ کے دوران میرے وڑن میں اضافہ ہوا ہے۔ اللہ نے ہر چیز کسی نہ کسی مصرف کے لئے بنائی ہے ۔مجھے بھرپور یقین ہے کہ اللہ تعالی نے ان 17 دنوں میں مجھ سے ایسی ٹریننگ کروائی ہے جو آئندہ کام آئے گی۔ اس عرصہ کے دوران اپنے لئے دعائیں کرنے والے افراد کا مشکور ہوں۔واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اپنی صحت کے لئے دعا کرنے والوں کا مشکور ہوں اور جلد کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازما عطیہ کروں گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…