ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی عدالت نے لاک ڈائون کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی، انتظامیہ رکاوٹ نہ بنے ، عدالت کا حکم

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الہ آباد (این این آئی)الہ آباد کی ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران ریاست اترپردیش کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے بغیر اذان دینے کی اجازت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق الہ اٰباد ہائیکورٹ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ریاست اترپردیش کی مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی

تاہم لاک ڈاؤن میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو ممنوع قرار دیاہے۔دو رکنی عدالتی بینچ نے ریمارکس دیے کہ اذان اسلام کا لازمی حصہ ضرور ہوسکتی ہے لیکن اذان دینے کے لیے لاؤڈ اسپیکر یا کسی اور ڈیوائس کا استعمال مذہب کا لازمی حصہ نہیں۔عدالت نے کہا کہ ہمارا یہ خیال ہے کہ کہ مؤذن مسجد کے مینار سے بغیر کسی لاؤڈ اسپیکر کے اذان دے سکتا ہے اور اس معاملے میں انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے گائیڈ لائنز کا بہانہ بناکر اس میں رکاوٹ نہ بنے۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے کی اجازت کیلئے اس سلسلے میں کوئی ریکارڈ لانے یا کسی اپیل کو پیش کرنے میں ناکام ہوئے ہیں لہٰذا عدالت کی اجازت کے بغیر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال غیر قانونی ہوگا اور عدالت کی اجازت کے برخلاف ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…