اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خامنہ ای کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکوں گی رہائی پانے والی ایرانی سماجی کارکن نے دو ٹوک اعلان کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے استعفے کا مطالبہ کرنیوالی ایک سماجی کارکن کو 9 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی پانے والی خاتون رہنما نے کہا ہے کہ وہ ایرانی رجیم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی بلکہ اپنے مطالبات پر قائم رہے گی

رہائی کے بعد فاطمہ سبھری کے تاثرات پرمبنی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور نہ ہی خاموش رہیں گے بلکہ ہم اپنے راستے پراپنا سفر جاری رکھیں گے۔خاتون سیاسی اور سماجی کارکن نے کہا کہ اگرچہ اسے حق کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں پانچ سال قید اور کوڑوں کی سزا دی گئی مگر میں اپنے موقف پر قائم ہوں، جیلیں اور تشدد اس کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکے۔ ہم ایرانی رجیم کے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔خیال رہے کہ ایرانی عدلیہ کے عہدیداروں نے فاطمہ سبھری کوبتایا کہ ایک شہید کی بیوہ ہونے کی وجہ سے اس کے جرم کو معاف کیا جا رہا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…