اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 18 فیصد کمی کااعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعدپنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کرایے کم کرنے پرمذاکرات ہوئے،جس پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں18فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے
کہا کہ حکومت کی تمام ایس او پیز پر عمل کرایاجائےگا۔صدر بس اونرز ایسوسی ایشن چودھری مجید نے کہاہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پیرسے رواں دواں ہو گی۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ایسا قدم اٹھانے سے صاف انکار کردیا گیا ہے۔