واشنگٹن ،ریاض( آن لائن ) امریکی پولیس نے ایک سعودی نوجوان عبدالرحمان المطیری کو مملکت میں غیر قانونی قیام کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق عبدالرحمان المطیری کئی سالوں سے امریکا میں مقیم تھا، تاہم پولیس کی جانب سے اس کے قیام کو غیر قانونی قرار دے اسے گرفتار کیاگیا ہے۔
گرفتاری کے اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق المطیری امریکا میں قیام کے دوران اپنی کئی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا رہا ہے جن میں اس نے سعودی فرمانرواؤں کوان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، اس کے ساتھ ساتھ وہ سعودی عوام اور سعودی تہذیب و ثقافت کے بارے میں بھی نازیبا گفتگو کرتا رہا ہے۔ تاہم سعودی عوام اس وقت شدید مشتعل ہو گئے جب المطیری نے اپنی ایک ویڈیو میں مذہب اسلام پر بھی تنقید کرنے کی ناپاک جسارت کر ڈالی۔سعودی صارفین نے المطیری کی اس شیطانی حرکت پرسعودی حکومت سے بھی درخواست کی تھی کہ اس شخص کو کڑی سزا دی جائے ، مگر المطیری کے امریکا میں قیام کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ تاہم اب المطیری کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس موقع پر اس کا ایک دوست ویڈیو بھی بناتا رہا جس میں المطیری کو ہتھکڑیاں لگائی جا رہی ہیں اور وہ ساتھ ساتھ اپنے دوست سے کہہ رہاہے کہ وہ اس کے امریکی ویزے کے کاغذات گھر سے لا کر پولیس والوں کو دکھائے تاکہ انہیں یقین آ جائے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم نہیں ہے۔تاہم پولیس والے اس کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ المطیری پولیس والوں کویہ بھی کہتا رہا کہ وہ کیلی فورنیا اور لاس اینجلس میں بھی رہ چکا ہے ، کبھی اس سے ایسا شرمناک سلوک نہیں کیا گیا۔ تاہم پولیس اس کی باتوں پر توجہ دیئے بغیر اسے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔ المطیری کی گرفتاری پرسوشل میڈیا کے سعودی صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور اْمید ظاہر کی گئی ہے۔