جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

کرونا وائرس کیخلاف خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرزکو گولڈن ویزے دینے کا اعلان کر دیاگیا

datetime 14  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے غیر ملکی ڈاکٹرز کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وائرس کے دوران دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا اور 212 ڈاکٹرز کے لیے 10 سال کے گولڈن ویزے کا اعلان کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے امارات میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور کورونا کے مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے پر طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور ایڈمنسٹریٹو عملے کی کاشوں کو بھی سراہا۔شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ اس بحران پر کامیابی سے پائیں گے، انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ان حالات کا مقابلے کرنے کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے درمیان یکجہتی پر بھی اظہار تشکر کیا۔دبئی کے حکمران نے گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز، سائنسدانوں اور سرمایہ کاروں کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات میں رہائش کے لیے مستقل ویزہ جاری نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے حکومت نے مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی شہریوں کی خدمات کے اعتراف میں گولڈن ویزے کی کیٹیگری متعارف کرائی تھی جو ایک طویل مدتی ویزہ ہوتا ہے جو 10 سال تک قابل استعمال ہے جب کہ اسے 10 سال مکمل ہونے پر مزید 10 سال کے لیے بھی توسیع دی جاسکتی ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…