اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی نے آٹا چینی بحران کے معاملے پر خاموشی پر سوالات اٹھا دیئے اور آٹا چینی بحران کا معاملہ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ آٹا چینی بحران رپورٹ پر حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے، فورنزک ٹیسٹ جھانگیر ترین اور خسرو بختیار کو بچانے کا بہانہ ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ
اپوزیشن رہنماوں کو بنا ثبوتوں کے جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، حکومتی ارکان کے نام اسکینڈل میں آنے سے فرانزک ٹیسٹ کا بہانا بناکر رعایت دی جاتی ہے، فورنزک ٹیسٹ کے لئے دیئے گئے دو ہفتے مکمل ہو چکے ہیں، فورنزک ٹیسٹ منظرعام پر لاکر ذمہ داران کو سزا دی جائے، پیپلز پارٹی عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کا معاملہ دبنے نہیں دے گی۔