اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم شاید کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کبھی بھی نہ بنا سکیں اہم ملک کے وزیر اعظم نے مریضوں کو بری خبر سنا دی

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں سب سے برا منظر نامہ یہ ہوسکتا ہے کہ شاید اس کی ویکسین کبھی تیار نہ ہوسکے، لہٰذا ہمیں اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی بنانی ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر

تیاری میں مزید ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم کبھی ویکسین نہ بناسکیں۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں سلسلہ وار نرمی کا منصوبہ بتاتے ہوئے بورس جانسن نے خدشہ ظاہر کیا کہ وبا کی بدترین صورتحال یہ ہوسکتی ہے کہ شاید ہمارے پاس کورونا کی ویکسین کبھی موجود نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے دوسرے مرحلے میں خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ویکیسن یادواؤں کے ذریعے باقاعدہ علاج ہی کورونا کا طویل المدتی حل ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا، برطانیہ کو کورونا وبا کے سب سے زیادہ خطرات کا سامنا ہے اور  جس طرح کے چیلنجز کا آج برطانیہ کو سامنا ہے اس طرح کا کبھی نہیں رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی ویکسین کی تیاری کے لیے برطانیہ  نے اپنے  پروگرام کو مزید آگے بڑھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…