اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوگر سکینڈل انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہو کر خفیہ طور پر بیان ریکارڈ کرادیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شوگر سکینڈل میں انکوائری کمیشن کے سامنے تحقیقات کیلئے پیش ہوئے وزیر اعلی نے انکوائری کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا،یہ بیان خفیہ طور پر ریکارڈ کیا گیا، عثمان بزدار کو مرکزی گیٹ کی بجائے عقبی گیٹ سے ایف آئی اے ہیڈاکورارٹر پہنچایا گیا،ایف آئی اے انتظامیہ نے
عثمان بزدار کی آمد کو میڈیا سے خفیہ رکھا ،واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے عثمان بزدار سے سوالات کئے، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی پر دی گئی سبسڈی اور محکمہ خوراک میں سیکرٹریوںاور دیگر افسران کی تبدیلیوں کے حوالے سے سے بھی سوالات کئے گئے جس پر وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کمیشن سبسڈی کے فیصلے کے پس منظر سے آگاہ کیا تاہم دیگر سوالات کے جواب پرخاموش رہے۔