اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطری فضائی کمپنی مشکل میں، بحالی میں کتنے سال لگ سکتے ہیں؟سی ای او نے بتا دیا

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی ) قطری فضائی کمپنی کے سی ای اونے کہا ہے کہ کمپنی کو توقع آئندہ دو ماہ کے دوران 60 فی صد پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم مکمل بحالی میں چار سال بھی لگ سکتے ہیں۔اکبر البکر نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایاکہ اگر 2023/2024 سے پہلے کمپنی کی فضائی سروس مکمل بحال ہوئی تو مجھے بہت حیرت ہوگی۔سرکاری فضائی کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ رواں ماہ پروازیں دوبارہ

شروع کرے گی۔ کمپنی کو کچھ عرصہ پیشتر کرونا کی وبا کی وجہ سے فضائی سروس معطل کرنا پڑی تھی۔قطر ایئر ویز نے گذشتہ اپریل کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ درمیانے درجے کے ملازمین اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہیں تین ماہ کے لیے نصف کردی گئی ہیں۔کمپنی نے مزید کہا کہ تنخواہوں کا جزوی التواء ایک عارضی اقدام ہے جو توقع ہے کہ اپریل کے بعد تین ماہ تک جاری رہے گا۔ اگر اقتصادی صورعت حال ابتر رہی تو اس تنخواہوں میں کمی کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ جیسے حالات سازگار ہوئے کٹوتی کی گئی رقم ملازمین کو لوٹا دی جائیگی۔قطر ایئرویز کا اپنے ملازمین کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام نہیں۔ 18 مارچ کو فلپائن کے وزیر برائے لیبر ‘سیلویسٹر بیلو’ نے کہا تھا کہ قطر ایئر ویز نے اچانک قطر میں 200 کے قریب فلپائنی ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…