جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی خاتون فوٹو گرافر کا نظرکی عینک سے ماضی اور حال کا دلکش امتزاج

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمام (این این آئی)سعودی عرب کی ایک خاتون فوٹو گرافر نے روایتی فوٹو گرافی سے ہٹ کرماضی اور حال کو کچھ ایسے دلکش انداز میں پیش کیا ہے کہ دیکھنے والے مبہوت ہوکر رہ گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق خاتون فوٹو گرافرسارہ آل مقبل نے نظرکی عینک سے ماضی اور حال کو دلفریب انداز میں ایک دوسرے سے جوڑ کرلوگوں کی غیرمعمولی توجہ حاصل کی ہے۔اس نے مشرقی سعودی عرب کی

الخبر گونری میں پرانے محلوں میں موجود از کار رفتہ اور بوسیدہ گاڑیوں کے ڈھانچوں ماڈرن فیشن ماڈلز کے ساتھ کچھ ایسے دلفریب انداز میں جوڑا ہے کہ دیکھنے والا اس کی پیشہ وارانہ مہارات کو داد تحسین دیے بغیر نہیں رہ سکتا۔فوٹوگرافر سارہ مقبل نے 12 سال کی عمر میں فوٹو گرافی کے شوق کا عملی سفر شروع کیا۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس قسم کی فوٹو گرافی اس کے روز مرہ فوٹو گرافی کے کام سے مختلف ہے۔ فوٹو سے محبت کرنے والوں نے ان شارٹس کوبہت پسند کیا اور بہت سے لوگوں نے تصاویر کو آگے شیئر کیا۔سارہ کا کہنا ہے کہ اس نے فیش ماڈل غادہ کوجدید لڑکیوں نمائندگی کرنے کے لیے چنا مگر تصویر کی روح اور اصل اس کا ماضی کا پہلو ہے۔ تصویر میں غادہ کو سر پر عبایا پہن کر 1969 ماڈل کی سرخ کار کے ذریعے سبزی منڈی اور پھر لکڑ کی منڈی جاتی ہے۔ سارہ نے مزید کہا کہ تصاویر لیتے وقت اس نے سورج کی روشنی پرانحصار کیا اور تصاویر میں حیران کر دینے والے زاویوں سے تصاویر اتاریں۔ایک سوال کے جواب میں سارہ مقبل نے کہا کہ فوٹو گرافی سے میرے بے پناہ شوق اور محبت نے آج مجھے شہرت کے اس بلند مقام تک پہنچایا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…