اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کا دماغ گھوم گیا ،لاک ڈاؤن غیر ضروری ہے صدر بیلاروس نے کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کرنے والے ممالک کو پاگل قرار دیدیا

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منسک ( آن لائن ) صدر بیلاروس نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کرنے والے ممالک کو پاگل قرار دے دیا۔بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن غیر ضروری ہے،دنیا کا دماغ گھوم گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت نہیں، یہ اقدام غیر ضروری ہوگا۔

انہوں نے بطورصدر کورونا سے بچاؤ کے لیے کوئی خاص احکامات جاری نہیں کیے گئے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ لال ڈاؤن اور اس جیسے سنگین اقدامات کرنے والے ممالک کا تو دماغ گھوم گیا ہے۔بیلا روس میں سالانہ فوجی پریڈ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،خود صدر الگیزانڈ لوکاشنکو بھی موجود تھے، شرکاء بغیر کسی حفاظتی اقدام کے تقریب میں شریک تھے ،پریڈ کے دوران کسی ایک فرد نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔بیلاروس میں ہوٹل اور دکانیں بھی معمول کے مطابق کھلی ہیں، شہریوں پر کوئی اضافی پابندی نہیں ہے۔ لوگ عبادت گاہوں میں بھی جاتے ہیں یہاں تک کہ سالانہ فٹ بال بھی معمول کے مطابق کھیلی گئی۔صدر بیلاروس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اس قدر ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ خطرناک نہیں ہے، لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا۔بیلا روس میں کورونا کی وجہ سے 24 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 135 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی موذی وباء کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں لیکن حیران کن طور پر بیلاروس ویمن چیمپئن شپ کا آغاز ہوا۔کورونا وائرس کے باعث بیلاروس میں فٹ بال لیگ دو ہفتے تک معطل رہی لیکن گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے ویمنز فٹ بال لیگ کا آغاز کر دیا اور اس سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں منسک ایف سی نے ڈی نیپر موگلی لیو کو 0-10 سے شکست بھی دی۔ بیلاروس فٹ بال ٹیم کی سٹار کھلاڑی خارلانوا کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں فٹ بال نہیں کھیلی جارہی اور ان حالات میں میچز کا انعقاد ہونا بھی نہیں چاہیے لیکن دوسری جانب منسک فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ائیگور شلوئیڈا نے کہا کہ کورونا وائرس کیسز میں بہتری کے بعد ہی حکومت نے میچز کی اجازت دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…