جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین ،تمام تر مخالفت کے باوجود کسی کی ایک نہ چلی،تاریخی پیش رفت

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین ،تمام تر مخالفت کے باوجود کسی کی ایک نہ چلی،تاریخی پیش رفت،چینی کمپنی نورنکونے لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ، ٹرین کے روٹ کا ٹیکنیکل سروے بھی شروع ہو گیا ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے چائنہ ریلوے اور چائنہ نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن کا وفد عیدالفطر کے بعد لاہور آئے گا ۔ایل ڈی اے اور ٹیپا حکام کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس پر 165ارب روپے لاگت آئے گی ۔منصوبے کیلئے ایگزم بنک آف چائنہ پنجاب حکومت کو آسان شرائط پر قرضہ دے گا ۔اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک کی کل لمبائی 27.1کلو میٹر ہو گی ۔یہ ٹرین علی ٹاﺅن رائے ونڈ سے سفر کا آغاز کرے گی جو ٹھوکر نیاز بیگ ،کینال ویو ،ہنجروال،وحدت روڈ، اعوان ٹاﺅن ،شاہ نور، سبزہ زار،بند روڈ ، سمن آباد،گلشن راوی،چوبرجی،لکشمی چوک،جی پی او،سلطان پورہ،ریلوے سٹیشن،گڑھی شاہو ،باغبانپورہ ،شالامارباغ،پاکستان منٹ،محمود بوٹی،سلامت پورہ،اسلام پارک کے راستے ہوتی ہوئی ڈیرہ گحراں قائداعظم انٹرچینج پر اپنے سفر کا اختتام کرے گی ۔ٹرین کے راستے میں 27سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے جبکہ 25سے زائد اوورہیڈ برج بھی بنائے جائیں گے ۔اورنج لائن میٹرو ٹرین سے 30ہزار مسافر فی گھنٹہ سفر کریں گے جبکہ مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ مسافر اس ٹرین سے استفادہ کریں گے ۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ 27ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ٹرین کے روٹ اور زیر زمین بنائے جانے والے راستوںکا ٹیکنیکل سروے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ بتایا کہ یہ منصوبہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے وژن کا نتیجہ ہے جس طرح میٹرو بس کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا اسی طرح اورنج لائن میٹرو منصوبہ بھی اپنی مقررہ مدت میں مکمل ہو گا ۔لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ٹھنڈے ہوا کا ایک جھونکا ہے ۔اس ٹرین کے چلنے کے بعد لاہور کا نام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہونا شروع ہو جائے گا اور ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا ۔اس منصوبے سے لاہور میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ٹرین کے سٹیشنوں کو جدید بنیادوں پر استوار کیا جائےگا جن کی تزئین و آرائش میں نجی شعبہ بھی شامل ہو گا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…