بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عوامی تحریک کاملک گیر ”ریہرسل “ کا اعلان ،عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)عوامی تحریک کاملک گیر ”ریہرسل “ کا اعلان ،عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا،پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس مرکزی ڈاکٹر رحیق عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں جان لیوالوڈشیڈنگ کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا ۔لوڈ شیڈنگ کے خلاف یہ مظاہرے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پریس کلب کے باہر ہونگے ، اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں عوامی تحریک کی تمام ضلعی تنظیموں کو مظاہرے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ غریب عوام ،صنعتی مزدور ،تاجر،دوکاندار،روزہ دار لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں جبکہ وفاقی وزرا انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں پھبتیاں کسنے اور مذاق اڑانے میں مصروف ہیں۔اتنی نالائق اور نکمی حکومت پاکستان کے عوام نے آج تک نہیں دیکھی ۔ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ حکومت 2سال میں بھی لوڈ شیڈنگ کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ۔زندگی کا پہیہ عملا مفلوج ہو چکا ہے ۔کاروبار بند ،راتوں کی نیندیں حرام اور روزہ داروں کےلئے سحر و افطار کے موقع پر بھی بجلی غائب ہے ۔پانی و بجلی کے وزیر ہر روز لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں اب قوم بے بس اور مجبور ہو کر سڑکوں پر آ رہی ہے ۔قوم جان چکی ہے کہ موجودہ حکمران باتوں کے نہیں لاتوں کے بھوت ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…