جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ میں کرونا کے خوف سےکتنے لاکھ افراد نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی؟سروے میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانیہ میں ہونے والے ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ئوکے بحران کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تین لاکھ سے زیادہ افراد نے سگریٹ نوشی ترک کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ سروے یو گووادارے کی جانب سے کیا گیا۔

اس کے نتائج کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں متوقع اثرات کے خوف سے واقعتا 3 لاکھ سے زیادہ افراد نے سگریٹ نوشی کو خیرباد کہا، ان کے علاوہ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے گھر میں قرنطینہ کے دوران اپنی سگریٹ نوشی کی خواہش کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی ،جب کہ 24 لاکھ افراد نے عملی طور پر سگریٹ نوشی کو کم کر دیا۔ سروے میں شامل افراد میں سے 27% کا کہنا تھا کہ وہ اب سگریٹ نوشی چھوڑنے کے حوالے سے زیادہ قائل ہو چکے ہیں۔ سابقہ سگریٹ نوش افراد میں ایک چوتھائی نے باور کرایا کہ ان کے سگریٹ نوشی دوربارہ شروع کرنے کے مواقع اب کم ہو گئے ۔ اس کے مقابل صرف 4% افراد نے کہا کہ گوشہ تنہائی اختیار کرنے سے ان کی سگریٹ نوشی کی عادت میں اضافہ ہو گیا۔‎

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…