جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاما میں پائے جانے والی اینٹی باڈیز سے کورونا کا علاج ممکن، سائنسدانوں کی جرنل سیل میں شائع تحقیق سامنے آگئی

datetime 9  مئی‬‮  2020 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور بلجیم کے سائنسدانوں کے مطابق لاما جسے ونٹر بھی کہا جاتا ہے، کورونا وائرس کے شکار میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک چھوٹے ذرے کی نشاندہی کی جو ممکنہ طور پر نئے کورونا وائرس کا راستہ روک سکتا ہے۔بیلجیئم کے وی آئی بی-یو جینٹ سینٹ برائے میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی اور آسٹن کے یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے جرنل سیل میں تحقیق شائع کی جس میں لاما ان کی تحقیق کا مرکز رہا۔

اس گروہ نے 4 سال قبل 2003 میں پھیلنے والے سارس اور 2012 میں سامنے آنے والے مرس وائرس سے لڑنے والے اینٹی باڈیز کی تلاش کا آغاز کیا تھا۔اس شراکت میں بلجیم کے لیڈر ڑیویئر سالنز کا کہنا تھا کہ 2016 میں اس کا آغاز ہم نے سائیڈ پروجیکٹ کے طور پر کیا تھا، ہمیں لگا تھا کہ یہ دلچسپ ہوگا، پھر ایک نیا وائرس آگیا اور یہ ضروری اور اہم ہوگیا۔لاما کو سارس اور میرس وائرس کی محفوظ قسم دی گئی اور بعد میں ان کے خون کے نمونے لیے گئے تھے۔اونٹ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے لاما اور دیگر جانور معیاری اینٹی باڈیز اور چھوٹی اینٹی باڈیز بنانے میں بہتر ہے جس کے ساتھ سائنسدان با آسانی کام کرسکتے ہیں۔تحقیقیی ٹیم کے بیلجیئم کے حصے نے، جس کی سربراہی برٹ شیپینس نے بھی کی، نے چھوٹے اینٹی باڈیز کے ٹکڑوں کی نشاندہی کی جنہیں نانو باڈیز کے نام سے جانا جاتا ہے، تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کون وائرس کے سامنے زیادہ مضبوط رہتا ہے۔ڑیویئر سالنز نے نئے کورونا وائرس کو سارس وائرس کا کزن بتایا ہے اور کہا بتایا کہ دونوں میں پروٹین اسپائکس کے ساتھ کورونا یا تاج کی شکل ہوتے ہیں جس پر ایک اینٹی باڈی لگایا جاسکتا ہے۔اس ٹیم کا ارادہ ہے کہ سال کے آخر تک انسانوں کے ساتھ آزمائشیں شروع ہوسکیں، اس مقصد کے تحت جانوروں پر ٹیسٹ شروع کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دواساز کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔اونٹوں یا لاما سے ماخوذ نینو باڈیز میں کی جانے والی یہ تحقیق پہلی نہیں ہے۔ اس سے قبل فرانسیسی فارماسیوٹیکل کمپنی سنوفی نے نینو باڈی میں ماہر کمپنی ابلینکس کو خریدنے کے لیے 2018 میں 3 ارب 90 کروڑ یورو ادا کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…