جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ٹرمپ کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آگیا

datetime 9  مئی‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کوورنا سے مزید 2 ہزار 139 افراد ہلاک ہو گئے، اموات کی تعداد 76 ہزار 928 ہو گئی، صدرٹرمپ کا ٹیسٹ پھر منفی آ گیا، امریکی صدر نے ایک بار پھرچین کی ووہان لیب پر شبہ کا اظہار کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں مہلک وائرس مسلسل جانیں نگل رہا ہے، مزید 2 ہزار 129 افراد ہلاک ہو گئے۔ سب سے زیادہ 409 اموات نیو یارک میں ہوئیں

اور ریاست نیو جرسی میں 262 افراد لقمہ اجل بنے۔ وائٹ ہاس کے اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر ٹرمپ کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا جو منفی آیا، امریکی میڈیا کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص امریکی بحریہ کا اہلکار تھا اور وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ڈیوٹی کرتا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے پھر شبہ ظاہر کیا کہ چین کی ووہان لیب میں کورونا وائرس کے حوالے سے کچھ ہوا تھا۔ صدر ٹرمپ چینی لیب کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ وہان لیب کے حوالے سے بہت واضح شواہد دیکھ چکے ہیں، دوسری جانب چین نے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…