جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

عراق کی سپورٹ کے شدید خواہش مند ہیں، سعودی ولی عہدنے کس سے ٹیلفونک رابطہ کر لیا ؟ جانئے

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر نئے وزیر اعظم مصطف الاظمی سے بات چیت کی ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بن سلمان نے ٹیلیفون پر الکاظمی کو مبارک باد پیش کی اور عراق اور اس کے عوام کی ترقی کے حوالے سے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد نے

باور کرایا کہ مملکت کی جانب سے عراق کی سپورٹ جاری رہے گی ۔ سعودی عرب دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ادھر عراق کے نئے وزیر اعظم نے برادرانہ اور نیک جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو باور کراتے ہوئے مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔عراقی وزیر اعظم کے دفتر کے اعلان کے مطابق مصطفی الکاظمی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی موصول ہوئی ہے۔اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے عراق میں مصطفی الکاظمی کی سربراہی میں نئی حکومت کی تشکیل کے اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔ وزارت خارجہ نے عراق کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ کا اظہار کیا۔ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ مملکت تعاون، متبادل احترام، تاریخی روابط اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس طرح بیرونی مداخلتوں سے دور رہتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…