ریک جیوک(این این آئی)آئس لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی وبا کو ملک سے تقریبا ختم کر دیا ہے۔گذشتہ ہفتے صرف دو نئے کسیز سامنے آئے جبکہ مریضوں میں 97 فیصد صحت یاب ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک میں چیف ماہر وبا تھرولفر گڈینسن کا کہنا تھا کہ ہمیں خوش کن حیرت ہے کہ آئس لینڈ میں وبا بہت
جلد ختم ہو گئی۔تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں محتاط رہنا ہو گا اور مزید کسی وبا کے پھوٹنے سے بچنے کے لیے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔آئس لینڈ نے آبادی میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹ کیے اور جس کسی نے بھی ٹیسٹ کروانا چاہے اس کے ٹیسٹ کیے گئے۔آبادی کے بے ترتیب ٹیسٹ کرنے پر لگ بھگ کسی میں بھی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔