کینبرا(این این آئی)آسٹریا میں کورونا سے شفا یاب مریض کے پلازمہ سے کئی افراد کی زندگیاں بچا لی گئیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا، چین، فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں بھی اس طریقے سے کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس طریقہ علاج کے اثرات کے بارے میں بہت کم میڈیکل ڈیٹا دستیاب ہے، کراچی میں بھی کورونا کے زیر علاج مریضوں کا پلازمہ سے علاج کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ
آسٹریا میں اس طریقے سے اب تک 20 افراد کا علاج کیا گیا ہے۔۔واضح رہے کہ آسٹریا میں اس طریقے سے اب تک 20 افراد کا علاج کیا گیا ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 39لاکھ اٹھارہ ہو گئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ ستر ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جبکہ دنیا بھر میں مہلک وائرس سےصحت مند ہونےوالوں کی تعداد 13لاکھ 44ہزار دو سو 78تک جا پہنچی ہے ۔