منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا وہ ترقی یافتہ ملک جہاں کورونا سے زائد اموات خودکشی کے باعث ہونے کا خدشہ، ماہرین نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈان کے دوران  آسٹریلیا میں خودکشی سے ہلاکتوں کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلوی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کے باعث جاری لاک ڈائون کی وجہ سے آسٹریلیا میں کورونا سے زیادہ ہلاکتیں خودکشیوں سے ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلوی ماہرین نے کہاہے کہ کورونا لاک ڈائون کی وجہ آسٹریلیا میں خودکشیوں کی شرح دگنی ہوسکتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سڈنی یونیورسٹی کے برین اینڈ مائینڈ سینٹر کی جانب سے ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کی گئی ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ آسٹریلیا میں اب تک کے لاک ڈان کے اثرات کی وجہ سے آئندہ 5 سال میں 1500 خودکشیاں ہونے کا خدشہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈان سے بیروزگاری کی شرح 10 فیصد رہی تو خودکشیوں میں 25 فیصد اضافہ ہوگا۔ بیروزگاری کی شرح 15 فیصد تک گئی تو خودکشیوں میں 50 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ماہرین کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آسٹریلیا میں سالانہ خودکشیوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ کر ساڑھے 4 ہزار تک جاسکتی ہے، بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے والوں میں نصف سے زائد تعداد نوجوانوں کی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…