منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

کرونا کی آڑ میں مسجد اقصی پراسرائیل کس مکروہ کوشش میں لگا ہوا ہے؟ تجزیہ کاروں نے ناپاک عزائم بیان کر دیئے 

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کے اسرائیلی امور کے ایک تجزیہ نگار اور دانشور نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا کی وبا پھیلنے کی بنا پر مسجد اقصی کی کی بندشوں کے ذریعے قبلہ اول اور پورے القدس پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش خطرناک ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق

فلسطینی تجزیہ نگار صالح النعامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے کرونا کی وبا کو مسجد اقصی اور حرم قدسی پراپنے پنجے مضبوط بنانے کے لیے سازشیں اور حربے تیز کردیے ہیں۔ٹویٹر پرپوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں النعامی نے کہا کہ اسرائیل کی یہودی انتہا پسند گروپوں کے اتحاد تنظیمات ہیکل کے مشیر قانون افیعاد فیسولی مسجد اقصی کی اراضی پرہیکل سلیمانی کی تعمیر کے اشتعال انگیزی دعوے کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ ماہ صیام میں ہو رہا ہے اور کرونا وائرس کی پابندیوں نے اسرائیلی ریاست کو اپنے حربے اور ہتھکنڈے آگے بڑھانے کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد اقصی کو کرونا کی وجہ سے خالی چھوڑنا صہیونی انتہا پسند تنظیموں کو اپنے اشتعال انگیز جرائم کوآگے بڑھانے کا ماحول اور موقع فراہم کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…