منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ، پولینڈ میں صدارتی انتخابات ملتوی ٹرمپ کا کورونا ٹاسک فورس بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان،300سال کے شدید ترین مالی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،ہوشربا انکشافات کر دیئے گئے

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /لندن /نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں یکدم اضافہ ہو گیا ہے جب کہ پولینڈ میں ہونے والے صدارتی انتخابات عالمگیر وبا کے باعث ملتوی کر دیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 23 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے

اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 183 ہو چکی ہے جب کہ 74 ہزار 807 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔امریکا کی کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کوروناوائرس کے باعث اب تک ملک میں 3 کروڑ سے زائد لوگ بے روز گار ہو چکے ہیں جب کہ ہر پانچواں بچہ غذائی قلت کا شکار ہو گیا ہے۔ مزید پڑھیں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے گی۔دنیا میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر موجود ملک برطانیہ کے بینک آف انگلینڈ کے مطابق برطانیہ کو کورونا وائرس کے باعث 300 سال کے شدید ترین مالی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔بینک آف انگلینڈ کے مطابق 2020 میں برطانیہ کی معیشت میں 20 فیصد گراٹ ہو سکتی ہے جو 2021 میں 15 فیصد تک واپس آ سکتی ہے۔بھارت میں سخت لاک ڈائون کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ روز بھی مزید ساڑھے 3 ہزار افراد میں کورونا کیس تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 52 ہزار 952 تک پہنچ گی ہے جب کہ ہلاک افراد کی تعداد بھی 1783 ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد برازیل کے وزیر صحت نے پہلی بار وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون کو ضروری قرار دیا ہے جب کہ پولینڈ میں لاک ڈان کے باعث 5 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔نیدر لینڈز نے یکم جون سے لاک ڈان میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ریسٹورنٹس ،کیفے اور میوزیم کھولنے کا اعلان کر دیا ہے

جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازم ہو گا۔ہالینڈ میں پرائمری اور نرسری اسکول آئندہ ہفتے سے کھول دیے جائیں گے جب کہ ہالینڈ میں سیکینڈری اسکول جون میں کھولے جائیں گے۔جنوبی کوریا میں بھی کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد لاک ڈان ہونے کے بعد دفاتر، عجائب گھر اور کتب خانے کھول دیے گئے ہیں تاہم سماجی فاصلوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 38 لاکھ 22 ہزار 955 افراد متاثر اور 2 لاکھ 65 ہزار 84 اموات ہو چکی ہیں جب کہ 13 لاکھ 3 ہزار کے قریب افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…