جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاک ڈاون کے خاتمے میں جلدی کتنا خطرناک ہوسکتی ہے؟ خاتمے سے پہلے کونسے 6نکات پر عمل کرنا لازمی ہو نا چاہیے ؟ عالمی ادارہ صحت نے لاک ڈائون ختم کرنے والے ممالک کیلئے احتیاطی گائیڈ لائن جاری کر دی

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ممالک میں کورونا لاک ڈاون کیخاتمے میں جلدی خطرناک ہوسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے ایک بریفنگ میں کہا کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں تھے انہیں اس کے خاتمے سے پہلے 6 نکات کا لازمی خیال رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں

نرمی سے پہلے یہ یقینی ہونا چاہیے کہ کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے اور وائرس کی منتقلی قابو میں ہے۔ٹیڈروس نے کہا کہ حکومتوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے قبل مشتبہ مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈز، ٹیسٹ اور علاج کی موثر سہولتیں موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ نرسنگ ہوم اورعلاج معالجے کی جگہوں پر کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ۔ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لاک ڈاون کے خاتمے سے قبل کام کی جگہوں، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر مکمل احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے حکومتوں کو ہدایت کی کہ یہ بھی دیکھیں کہ کورونا وائرس کی باہر سے منتقلی کو روکنے کا بندوبست کیا جا چکا ہو۔ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کورونا وائرس سے متعلق کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو مکمل آگاہی اور شعور دیا جا چکا ہو۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…