منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

قطر کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ، دوحہ میں فائرنگ کی خبریں، سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم کےٹویٹ نے کئی سوالات پیدا کردئیے

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا( آن لائن )قطر میں حکومت کا تختہ الٹنے کی افواہوں کو غلط خبریں قرار دے کر مسترد کردیا گیا ہے لیکن سابق قطری وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم بن جابر آل ثانی کی ایک ٹویٹ نے یہ سوال ضرور پیدا کردیا ہے اور وہ یہ کہ اس وقت اس چھوٹے سے خلیجی عرب ملک میں دراصل ہوکیا رہا ہے۔حکومت کے سابق عہدے داروں ، قطرکے شاہی خاندان کے ناراض ارکان اور سوشل میڈیا کے صارفین نے گذشتہ چند روز میں ملک میں رونما ہونے والے بعض غیر معمولی واقعات کی نشان دہی کی ہے۔

انھوں نے دارالحکومت دوحہ کی فضا میں لڑاکا طیاروں کے علاوہ فوجی ہیلی کاپٹروں کے اڑنے کی اطلاع دی ہے۔سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے یہ دعوے بھی کیے ہیں کہ دارالحکومت سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کوئی غیر معمولی ناخوشگوار واقعہ رونما ہورہا ہے۔انھوں نے دو ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہیں۔تاہم قطر میں بہت سے ممالک کی فوجیں موجود ہیں اور ان کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے اڑنے کی بھی آوازیں ہوسکتی ہیں۔لیکن ان افواہوں کے تناظر میں سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں،میں کسی بحث کا جواب نہیں دوں گا، میں یہ تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ میں اِسی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔ مگر انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ کس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔وہ لکھتے ہیں میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں،جو دوسروں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں یا ان کا دفاع کرتے ہیں یا ان کے بارے میں رقوم کے لیے جھوٹ گھڑتے ہیں اور اگر کوئی بھی میرے بارے میں کوئی شکایت کرنا چاہتا ہے تو اسے دوسروں کو شکایت کرنے کی ضرورت نہیں ہے،میری اعلی اتھارٹی معلوم شدہ ہے۔واضح رہے کہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے 2013 میں امیرِ قطر بننے کے بعد سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم کو وزارتِ عظمی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔انھیں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سربراہی سے بھی برطرف کردیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…