لندن(این این آئی)برطانیہ یورپ میں کووڈ انیس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل کووڈ انیس سے یورپ میں اٹلی سب سے متاثرہ ملک تھا، ادھر ناقدین نے اس صورتحال کا ذمہ دار وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کی بحران سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ناقص حکمت عملی کو قرار دے دیاہے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے
جاری اعدادوشمار میں بتایاگیاکہ برطانیہ میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تیس ہزار ہونے والی ہے۔ اس سے قبل کووڈ انیس سے یورپ میں اٹلی سب سے متاثرہ ملک تھا، جہاں اس وقت کورونا سے انتیس ہزار تین سو شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر ناقدین نے اس صورتحال کا ذمہ دار وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کی بحران سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ناقص حکمت عملی کو قرار دے دیا۔