جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

کورونا پر فتح،چین کے شہر ووہان میں ہائی سکولز کھول دیئے گئے

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

بیجنگ(این این آئی )ناول کورونا وائرس کے نقطہ آغاز، چینی شہر ووہان میں تقریباً چار ماہ کی بندش کے بعد ہائی اسکولز بھی کھول دیئے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے وبائی پھیلاؤ کی وجہ سے ووہان کے تمام تعلیمی ادارے جنوری میں بند کردیئے گئے تھے

اہم اب حالات معمول پر واپس آجانے کے بعد دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول بھی کھول دیئے گئے ۔اسکول کھولنے سے قبل چینی حکومت نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جن کے تحت ہر اسکول کے باہر تھرمل اسکینر نصب ہیں، تمام طالب علموں اور اساتذہ کو ماسک پہننے کا پابند بنایا گیا ہے۔ کلاس روم میں ہر طالب علم کو ایک ڈیسک دیاگیاہے جبکہ دو ڈیسکوں کا درمیانی فاصلہ ایک میٹر رکھا گیا ہے۔ان تمام انتظامات کے بعد ووہان میں 121 ہائی اسکولز کھول دیئے گئے۔ چینی وزارتِ تعلیم کا کہنا تھا کہ پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…