دنیا میں کوروناوائرس کے مریض 3727893، اموات 258341 ہوگئیںواشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ 27 ہزار 893 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 58 ہزار 341 ہو گئیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 22 لاکھ 27 ہزار 145 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 248 کی حالت تشویش ناک ہے
جبکہ 12 لاکھ 42 ہزار 407 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 72 ہزار 271 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار 633 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 64 ہزار 734 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 179 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 628 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 50 ہزار 561 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 25 ہزار 613 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 29 ہزار 315 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 13 ہزار 13 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 427 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 990 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 531 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 551 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 6 ہزار 993 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 7 ہو گئے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 451 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 370 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 520 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 29 ہزار 491 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 340 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 99 ہزار 970 ہو گئے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کل کورونا کیسز 82 ہزار 883 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 200 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 251 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے بلجیم میں 8 ہزار 16، برازیل میں 7 ہزار 921، سوئٹزر لینڈ میں 7 ہزار 195،
نیدر لینڈز میں 5 ہزار 168، کینیڈا میں 4 ہزار 43، سویڈن میں 2 ہزار 854، میکسیکو میں 2 ہزار 507، بھارت میں 1 ہزار 693، آئر لینڈ میں 1 ہزار 339، پرتگال میں 1 ہزار 74، انڈونیشیا میں 872 اور آسٹریا میں 606 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 22 ہزار 550 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 526 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 15 ہزار 807 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 ہزار 217 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔