اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی یونیور سٹی میں کورونا پر اہم تحقیق کرنیوالا چینی ماہر پراسرار انداز میں قتل قاتل کون نکلا؟ڈاکٹر بنگ لیوکیا انکشافات کرنیوالے تھے؟پتہ چل گیا

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن )امریکی ریاست پنسلوانیہ کی یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سینٹر میں کورونا وائرس پر نہایت اہم تحقیق کرنے والے چینی ماہر جواپنی تحقیق کے نتیجہ میں انتہائی اہم انکشافات کرنے والے تھے کو پراسرار انداز میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ قاتل ہائو گو نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق 37 ڈاکٹر بنگ لیو کو راس ٹائون شپ میں ان کے گھر میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اکیلے تھے۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ قاتل ہائو گو مبینہ طور پر کھلے رہ جانے والے دروازے سے گھر میں داخل ہوا اور اس نے ڈاکٹر بنگ لیو پر فائرنگ کر دی۔ ڈاکٹر بنک لیو کو سر، گردن اور پیٹ کے نچلے حصے میں کئی گولیاں لگیں۔مقامی اخبار پٹس برگ پوسٹ گزٹ کے مطابق گھر میں ڈاکٹر بنگ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتے تھے جو اس واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھیں ۔جوڑے کے ہاں اولاد نہیں تھی۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد قاتل گھر سے نکل کر تقریبا ایک سو گز کے فاصلے پر کھڑی اپنی کار کے پاس پہنچا اور خود کو گولی مار دی۔ قاتل ڈاکٹر بنگ لیو کا جاننے والا تھا تاہم قتل کے محرکات کا فوری علم نہیں ہو سکا۔ قاتل نے واردات کے بعد ڈاکٹر بنگ لیو کے گھر سے کوئی چیز نہیں اٹھائی۔ ڈاکٹر بنگ لیو امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سینٹر کے کمپیوٹیشنل اینڈ سسٹمز بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔یونیورسٹی کی طرف سے ان کی موت پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بنگ لیو کورونا وائرس (ایس اے آر ایس سی او وی۔ ٹو) سے انفیکشن کا باعث بننے والے سیلولر مکینزم اور اس انفیکشن کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے سیلولر بیسز بارے اپنی تحقیق کے دوران حاصل ہونے والی اہم معلومات کا انکشاف کرنے والے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بنگ لیو کی سائنسی مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تحقیق پر کام جاری رکھا جائے گا۔ڈاکٹر لیو کا تعلق چین سے تھا۔ انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کر رکھی تھی۔ انہوں نے پوسٹ ڈاکٹریٹ سٹڈیز پٹس برگ کی معروف کارنیگی میلن یونیورسٹی سے مکمل کی تھیں۔یونیورسٹی آف پٹس برگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر بنگ لیو تحقیق کے شعبہ کی ایک معروف شخصیت ، انتہائی ذہین انسان تھے اور وہ اپنے ساتھیوں میں بے حد مقبول تھے۔

وہ گذشتہ چھ سال سے یونیورسٹی آف پٹس برگ سے وابستہ تھے اور اس عرصہ کے دوران انہوں نے ایک کتاب اور 40 سے زیادہ مقالات تحریر کئے تھے۔ ان کے ایک ساتھ ڈاکٹر آئیوٹ بہار کے مطابق اگرچہ ڈاکٹر بنگ لیو کو کورونا وائرس پر تحقیق میں تھوڑا ہی عرصہ ہوا تھا تاہم انہوں نے اپنی تحقیق کے دوران کورونا وائرس بارے انتہائی دلچسپ نتائج حاصل کرنا شروع کر دیئے تھے۔ ڈاکٹر بنک لیو کی بیوہ اس وقت چین میں ڈاکٹر بنگ لیو کے والدین کے پاس مقیم ہیں۔ یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سنیٹر ایک بڑا ادارہ ہے جس کے تحت چلنے والے ہسپتالوں کی تعداد 40 اور دیگر طبی مراکز کی تعداد 700 ہے۔ ادارے کے ملازمین کی تعداد 87 ہزار ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…