منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

امریکا اور چین میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ، امریکا نے فضائی اڈے پر بمبار طیارے کھڑے اور سینکڑوں ائیر فورس اہلکار وں کو بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے چین سے کشیدگی کے پیش نظر گوام میں اپنے فضائی اڈے اینڈرسن ائیرفورس بیس پر اپنے بمبار طیارے اور ائیر فورس کے سیکڑوں اہلکار دوبارہ تعینات کردیے ہیں۔ ایک ماہ قبل امریکا نے یہاں سے اپنے بی بمبار طیارے واپس بلالئے تھے۔روزنامہ جنگ کےمطابق غیر ملکی میڈیانے کہا ہے کہ 4ون بی لانسرز طیارے اور نائنتھ بم اسکوارڈرن کے 200کے قریب ہوا بازوں کو دوبارہ گوام میں تعینات کردیا گیا ہے۔ اس تعیناتی کو چین اور امریکا کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔

امریکن ائیر فورس کی جانب سے جاری نیوز ریلیز میں ساتویں بم ونگ کمانڈر کرنل ایڈ سومانگل کا کہنا ہے کہ ہم لوگ گوام میں واپسی کے بعد پرجوش ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم امریکا اور اس کے اتحادیوں کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے بمبار فورس کیساتھ کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوام سے امریکی بمبار طیاروں کو واپس بلالیا گیا تھا تاہم ائیر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ نے واضح کیا تھا کہ ایشیا پیسفک خطے کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اسٹریٹجک بمبار طیارے زیادہ عرصے تک اس خطے سے غائب رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…