اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

کرونا پر امریکا ،چین میں جنگ کا امکان۔۔چینی صدر کو رپورٹ پیش حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ،رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے حوالے سے چینی صدر کو پیش کی جانی والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر امریکا سے جنگ ہو سکتی ہے ۔ چینی حکومت کو ایک رپورٹ میں خبردار دار کیا گیاہے کہ وباء کے پیش نظر ملک کو بڑھتی ہوئی دشمنی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے امریکا کیساتھ تعلقات مسلح محاذ آرائی میں تبدیل ہو سکتے ہیں ۔ قومی موقر نامےکےمطابق رائٹرز کو

رپورٹ سے واقفیت رکھنے والے لوگوں نے اس بارے مطلع کیا ہے ۔ ذرائع نے یہ کہا ہے یہ رپورٹ گزشتہ ماہ کے شروع میں ریاستی سلامتی کی وزارت نے صدر شی جنگ پنگ سمیت بیجنگ کے چوٹی کے رہنمائوں کوپیش کی تھی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1989ء میں تیانمن سکوائر میں جمہوریت پسندوں کیخلا ف کاروائی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ عالمی سطح پر چین مخالف جذبات عروج پر ہیں ، نتیجے کے طور پر وباء پھیلنے کے بعد چین کو امریکا کی جانب سے سخت مخالفت کی شدید لہر کا سامنا ہے جس کے پیش نظر حکومت کیلئے ضروری ہے کہ انتہائی خراب حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کیلئے تیار رہے ۔ رپورٹ کی تفصیل سے واقف لوگوں نے اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ۔ یہ رپورت تھنک ٹینک اور عالمی تعلقات سے متعلق چینی اارے (سی آر جی آئی آر) نے تیار کی ہے جو ملک کے اعلی خفیہ ادارے ریاستی سلامتی کے وزارت سے منسلک ہے ۔ رپورت سے متعلق رائٹرز کے سوالا کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے میرے پاس متعلقہ معلومات نہیں ہیں ۔ چین کی ریاستی سلامتی کی وزارت سے رابطے کا کوئی ذریعے دستیاب نہیں ، اس لیے اس کیساتھ رپورت پر تبصرے کیلئے رابطہ نہیں کیا جا سکا ۔ رائٹرز یہ تعین نہیں کرسکا کہ اس رپورٹ میں جو تجزیہ کیا گیا وہ کس حد تک سنگین ہے اور اس حوالے سے چین کے ریاستی رہنمائوں کا موقف ہے اور یہ کہ اگر چین کی ریاستی پالیسی پر اس کا کوئی اثر پڑا تو کس حد تک پڑے گا ؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…