جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

دنیا بھر میں کرونا کے سبب اڑھائی لاکھ سے زائد اموات ریکارڈ

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

پیرس(این این آ)گذشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں نمودار ہونے کے بعد سے کرونا کی وبا اب تک دنیا بھر میں 2.5 لاکھ سے زیادہ جانوں کو نگل چکی ہے۔ ان میں 85% سے زیادہ اموات یورپ اور امریکا میں ہوئیں۔ یہ بات فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتائی۔ اب تک دنیا بھر میں کرونا کے 3570093 تصدیق شدہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

ان میں 250203 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔کرونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں سرفہرست امریکا (68689 )اموات ہے۔ دوسرے نمبر پر اطالیہ (29079 )اموات، اس کے بعد برطانیہ (28734 )اموات، اس کے بعد ہسپانیہ (25428 اموات)اور اس کے بعد فرانس (25201 اموات)کا نمبر ہے۔براعظموں کے لحاظ سے سب سے زیادہ اموات یورپ میں واقع ہوئی ہیں۔ یہاں اس مہلک وبا نے 140023 افراد کی زندگیوں کا چراغ بجھا دیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے یہ اعداد و شمار ملکوں میں کرونا کے لیے مختص قومی حکام اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری معلومات کی بنیاد پر جمع کیے ۔واضح رہے کہ یہ تعداد متاثرہ افراد کی حقیقی تعداد کا ایک حصہ ہے۔ اس لیے کہ بہت سے ممالک میں اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹ کا ہونا باقی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر کی معیشت کو مفلوج کر دینے والی اس وبا پر ،،، اس کی ویکسین یا علاج کے دریافت ہونے کے بعد ہی قابو پایا جا سکے گا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…